پاکستانی خبریں

ڈاؤن سنڈروم افراد کیلئے مفت طبی سہولیات اور آگاہی مہمات جاری، وزیراعلیٰ سندھ

خلیج اردو
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت ڈاؤن سنڈروم کے شکار افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم افراد کو مفت طبی سہولیات اور فزیو تھراپی کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ والدین اور اساتذہ کے لیے آگاہی مہمات منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ ڈاؤن سنڈروم بچوں کی بہتر تربیت اور نگہداشت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button