خلیج اردو
اسلام آباد:رواں مالی سال کے7 ماہ میں ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی جبکہ برآمدات میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی۔
ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری،،، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 15 ارب، 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،،، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 16 ارب، 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔
رواں مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،، برآمدات 16.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ جولائی سے جنوری تک درآمدات میں 11.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،،، جس کے بعد ایکسپورٹ ارب ڈالر سے کم ہوکر 29.8 ارب ڈالر تک رہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7 ماہ میں 21.4 فیصد ،،، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71.2 فیصد کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر محصولات میں 7 ماہ میں 29.8 فیصد ،، نان ٹیکس آمدن میں 116.5 فیصد اضافہ ہوا،،، جبکہ مالیاتی خسارہ بھی 43 فیصد بڑھ گیا،،، جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد رہی۔