پاکستانی خبریں

غلطی تم لوگ کرتے ہو، لعنتیں ہمیں پڑتیں ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں ناقص تفتیش پر برہمی

خلیج اردو
اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے قتل کے ایک مقدمے میں پولیس کی ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دورانِ سماعت انکشاف ہوا کہ جو چیز ملزم سے برآمد ہونی چاہیے تھی، وہ پولیس نے مقتول کے والد سے برآمد کر دکھائی، جس سے ملزم کو فائدہ پہنچا۔

جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ تم جیسے لوگوں کی وجہ سے مجرمان بری ہوتے ہیں، اور پھر عوام عدالتوں اور ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے رویے کو انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button