پاکستانی خبریں

 کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق

خلیج اردو
کراچی، 1 اگست 2025:
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آئے تھے کہ سی ویو چوکی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے۔

زخمی حالت میں وکیل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور فائرنگ کا سبب بھی یہی جھگڑا بنا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مکمل حقیقت جلد سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button