پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ پلس میں چار مہنگے علاج شامل، او پی ڈی پائلٹ منصوبہ مردان سے شروع ہوگا

خلیج اردو
پشاور – خیبرپختونخوا حکومت نے صحت عامہ کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے صحت کارڈ پلس پروگرام میں مزید چار مہنگے اور پیچیدہ بیماریوں کے علاج کو شامل کر لیا ہے۔ ان میں جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ آلہ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی شامل کر دیا گیا ہے، جو اب بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی فلاح اور صحت کے نظام کو وسعت دینے کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے علاج معالجے کے اخراجات میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے یہ اہم اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق حکومت مردان سے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروس کا آغاز بھی پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جلد کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد ابتدائی علاج کی سہولت کو عوام کے دہلیز پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات خیبرپختونخوا کو صحت کے شعبے میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں آگے لے جانے کی سمت ایک عملی قدم ہیں، جس سے ہزاروں مریضوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button