پاکستانی خبریں

مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ رہنما بن گئیں، عملی اقدامات سے یوتھ کے دل جیتے: عظمیٰ بخاری

خلیج اردو
لاہور – پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف منسٹر پنجاب مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ رہنما بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے محض وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب ترقی، تعلیم، ٹیکنالوجی اور خوشحالی کے میدان میں تمام صوبوں سے آگے بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اب جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ ایسے عناصر جو نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، وہ درحقیقت یوتھ کے دشمن ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بااختیار بنا کر ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے، اور مریم نواز اس مشن کی قیادت بھرپور طریقے سے کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button