
خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں یہ ذمہ داری اضافی چارج کے طور پر سونپی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ پیش رفت ملک میں قومی سلامتی کی حکمت عملی اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرے گی، جہاں سول اور عسکری قیادت کے درمیان مزید ہم آہنگی متوقع ہے۔






