خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کےعلاقےشیروانگی کا دورہ کیا ، یہاں گزشتہ روز6فوجی جوان دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئےشہید ہوگئے تھے۔
دورے کے دوران آرمی چیف کوانسداد دہشتگردی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نےعلاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی ، اوردہشتگردی کی لعنت سے لڑنےمیںجوانوں کےغیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نےجونواں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارافخرہیں،امن واستحکام کیلئےان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا شکار کیا جائے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ،اس سے قبل جنوبی وزیرستان آمد پرکور کمانڈر پشاورنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔