
خلیج اردو
کراچی: مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم ارمغان نے اپنے ملازم افنان کے ذریعے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں خریدیں۔
رپورٹ کے مطابق ارمغان کے لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والے شواہد سے پتا چلا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی فراڈ گروہ کا رکن ہے۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی جس کی سالانہ آمدنی تقریباً 4 لاکھ ڈالر ہے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم ارمغان کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔






