خلیج اردو
اسلام آباد پاکستان میں نیپرا اتھارٹی نے پن بجلی منصوبوں کیلئے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا اوسط ٹیرف 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا۔ پن بجلی کے بعض منصوبوں کی پیداوری لاگت 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے ۔۔ نیا ٹیرف مالی سال 2022-23 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پن بجلی کا 50 فیصد تک کا حصہ ہے۔۔ آئی پی پیز کی بجلی کی پیداوری لاگت 78 روپے فی یونٹ تک جبکہ پن بجلی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ ہے۔ پن بجلی کے بعض منصوبوں کی پیداوری لاگت 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے ۔ نیپرا نے پن بجلی منصوبوں کے لیے نیا اوسط ٹیرف جاری کر دیا
نیا ٹیرف مالی سال 2022-23 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ سال 2022-23 کے لیے واپڈا کو 154 ارب روپے کا ریوینو درکار ہے ۔۔ واپڈا نے صوبوں کو پانی کے استعمال کے منافع کے طور پر 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔۔ 15 کروڑ 60 لاکھ روپے ارسا کو چارجز کے مد میں ادا کیے جائینگے جبکہ پن بجلی منصوبوں کی کیپسٹی پیمنٹ صفر ہے۔
پن بجلی منصوبوں کے آئی پی پیز سے ٹیک آن پے بنیادوں پر بجلی خریدی جارہی ہے۔ ورلڈ بنک سٹڈی کے مطابق پاکستان میں مزید 17 سے 18 ڈیم بن سکتے ہیں۔