خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہےکامیاب آپریشن مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ حملوں کا ہدف ایران نہیں بلکہ دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں، کسی تیسرے ملک کی ثالِثی کا علم نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد
مارے گئے،یہ کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اس انتہائی کامیاب پیچیدہ آپریشن مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملوں کا ہدف ایران نہیں بلکہ دہشت گردو گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں، ایران حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ایبسلیوٹلی ناٹ ہے۔
ممتاز زہرہ نے کہا کہ پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، ہمیشہ مذاکرات اور تعاون پر زور دیا، ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، امید ہے بھارتی
وزارت خارجہ کو پاکستان کے اپنے دفاع میں کیے گیے اقدامات کی سمجھ آ گئی ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر نگران وزیراعظم اور نگران وزیرخارجہ نے اپنے
غیرملکی دورے مختصر کردیئے ہیں۔