پاکستانی خبریں

کچھ بھی کر لیں این آر او نہیں دوں گا ، عمران خان

خلیج اردو

22 نومبر 2020
عاطف خان خٹک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن این آر اور کے حصول کیلئے عوام کی زندگی سے کھیل رہی ہےلیکن انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں قطعاً لاک ڈاؤن جیسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا کیونکہ ہماری معیشت جس میں ٹھوس بحالی کے آثار فی الحال بالکل نمایاں اور واضح ہیں، اسکی زد میں آئے گی۔ بدقسمتی سے حزب مخالف این آر او جیسے ہدف کے تعاقب میں ہے چاہے عوام کی زندگیوں سے لیکر ملکی معیشت تک اسکی جو بھی قیمت ہو۔

انہوں نے کہا ہے حزب مخالف این آر او کے حصول کی مایوس کن کوششوں میں نہایت سفاکیت سے عوام کی زندگیاں اور روزگار تباہ کررہی ہے۔ میں یہ واضح کر دوںکہ یہ لاکھوں جلسے کرلیں، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

مسٹر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں وباءکی دوسری لہرکےاعداد و شمارتشویشناک ہیں:گزشتہ 15روز میں وینٹیلیٹرز کےمحتاج مریضوں کی تعداد میں ہونےوالااضافہ: پشاور200%، ملتان200%، کراچی148%، لاہور114% اوراسلام آباد 65%۔ اسلام آباد اور ملتان کے70%وینٹیلیٹرز زیرِاستعمال ہیں۔ فی الوقت پوری دنیادوسری لہرکی زدمیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button