خلیج اردو
26 ستمبر2020
راولپنڈی :لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی نائیک دل فراز شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔ بھارتی چوکیوں کو بھرپور نقصان پہنچایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں نائیک دل فراز شہید ہوگئے ہیں۔ نائیک دل فراز مظفرآباد کے گاؤں پنجکوٹ کا رہائشی تھا۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے دل فراز شہید ہوا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے گزشتہ روز بھی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں اٹھ سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔






