Uncategorized

گلگت بلتستان کے معاملات میں وفاقی حکومت مداخلت بند کریں، بلاول بھٹو

خلیج اردو
26 ستمبر 2020
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان میں انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں،۔شفاف انتخابات کے مطالبات کے حوالے سے میری پارٹی صرف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہے گی۔

گزشتہ روز گلگت بلتستان میں الیکشن کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو خطوط لکھ کر گلگت بلتستان میں الیکشن سے متعلق تجاویز مانگی تھیں۔ بلاول بھٹو کا یہ بیان ممکنہ طور پر اس کا ردعمل ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے میڈیا رپورٹس میں گلگت بلتستان کی آئنینی حیثیت بدلنے کے حوالے سے ذکر ہورہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلی قیادت نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ایک ملاقات بھی کی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی عدم شرکت پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

Source : Khaleej Urdu

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button