
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائدانہ کردار اور خطے میں امن کے لیے ان کی "فعال کوششوں” پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا: "ہم صدر ٹرمپ کے قائدانہ کردار اور خطے میں امن کے لیے ان کی فعال کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس مثبت پیش رفت کے لیے امریکہ کی کوششوں کو سراہتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس پیش رفت کو خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ ساتھ ہی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمتی کاوشوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
We thank President Trump for his leadership and proactive role for peace in the region .
Pakistan appreciates the United States for facilitating this outcome, which we have accepted in the interest of regional peace and stability.
We also thank Vice President JD Vance and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 10, 2025
وزیر اعظم کے مطابق، "پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ پیش رفت خطے کو درپیش مسائل کے حل کی جانب ایک نئے آغاز کی علامت ہے”۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بین الاقوامی سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، اور سیز فائر جیسے اہم فیصلے عمل میں آ چکے ہیں۔






