عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پندرہ سال بعد خارجہ سیکریٹری سطح کا مشاورتی اجلاس

خلیج اردو
ڈھاکہ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خارجہ سیکریٹری سطح کا چھٹا مشاورتی اجلاس پندرہ سال کے وقفے کے بعد ڈھاکہ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جنہوں نے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں دوطرفہ تعلقات پر جامع بات چیت ہوئی جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، زراعت، ماحولیات اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر یونس سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر یونس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خارجہ سیکریٹری سطح کا اگلا (ساتواں) اجلاس 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button