پاکستانی خبریں

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں دو ججز کا اضافہ، چیف جسٹس 20 اپریل کو چین روانہ ہوں گے

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں دو نئے ججز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل احمد عباسی کو 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں قائم کیے گئے آئینی بینچ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں دو نئے ججز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل احمد عباسی کو 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں قائم کیے گئے آئینی بینچ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس شمولیت کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی۔

ادھر ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 20 اپریل کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی ہوں گے۔ چیف جسٹس اور ساتھی ججز چین میں ہونے والی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button