پاکستانی خبریں

پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، تجربے کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، تجربے کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا

ابابیل ویپن سسٹم کے بعد پاکستان نے غوری میزائل نظام کابھی کامیاب تجربہ کر لیا۔

کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ اور اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران نے میزائل تجزبے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پراسٹریٹجک
تنظیم کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غوری میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور غوری ویپن سسٹم کی ماہرانہ ہینڈلنگ، آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کی کامیابی
کی تعریف بھی کی۔

 

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے کو
سراہتے ہوئے کامیاب میزائل تجربے میں شریک فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد دی۔

کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے ملکی سٹریٹجک استعداد میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button