پاکستانی خبریں

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی سفیروں کو بریفنگ، بھارت کے الزامات کو مسترد، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہی

خلیج اردو
اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم فیصلوں سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

بریفنگ کے دوران آمنہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات نہ صرف پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہیں بلکہ یہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش بھی رکھتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرنا جانتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور زمینی حقائق سے بھی آگاہ کیا، اور بھارت کے بیانیے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button