
خلیج اردو
اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔





