پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 9929 پوائنٹس بڑھ گیا، کاروبار معطل

خلیج اردو
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

اس غیر معمولی تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ میں 8 فیصد اضافے کے بعد خودکار نظام کے تحت کاروبار کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت میں استحکام کے مثبت اشارے دے رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس قدر غیر معمولی تیزی ماضی میں کم ہی دیکھی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button