
خلیج اردو
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان پر جنگ پاکستان نے مسلط نہیں کی بلکہ یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائیاں افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف کی جا رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہری ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے، کیونکہ نشانہ صرف دہشتگرد انفراسٹرکچر اور مسلح گروہوں کے کیمپ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان جنگجو عام وردی نہیں بلکہ شہری لباس میں رہتے ہیں اور بعض منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان طالبان کے ڈرون حملوں میں استعمال ہونے والے ڈرون بھارت کی جانب سے فراہم کیے جا رہے تھے، جس سے علاقائی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس کی کارروائیاں مکمل طور پر دہشتگرد عناصر تک محدود ہیں اور کسی شہری یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا جا رہا۔






