عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان پر حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیں گے، پاکستانی سفیر کا بیان

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم امن کے خواہاں ہیں، تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

رضوان سعید شیخ نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اگر دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کی شدت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود امن کا نہ ہونا بھارت کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button