پاکستانی خبریں

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، عالمی اداروں کا معیشت پر اعتماد بحال

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے مالی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، عالمی کریڈٹ ریٹنگ اداروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی۔ اس سے قبل فیچ نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔

ایس اینڈ پی اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے بیلنس آف پیمنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ریونیو میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات مالی استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔

اعلامیہ میں امید ظاہر کی گئی کہ پاکستان کو آئندہ بھی عالمی مالیاتی اداروں کی سپورٹ حاصل رہے گی، جو معاشی ترقی اور استحکام کے لیے معاون ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button