
خلیج اردو
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جا رہی ہیں، جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک شروع ہونے سے قبل سزائیں دلوانا پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جو ظلم کی انتہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پی ٹی آئی قیادت و کارکن بانی کی رہائی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔






