پاکستانی خبریں

ی ٹی آئی سنگجانی جلسہ کیس: تمام ورکرز مقدمے سے ڈسچارج، عدالت کا پولیس کارکردگی پر اظہار برہمی

خلیج اردو
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سنگجانی جلسہ پر درج مقدمہ میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ عدالت میں پی ٹی آئی کے 11 کارکنوں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

دوران سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی تفتیش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ابھی تک پولیس نے اس کیس میں کیا تفتیش کی ہے؟ جج نے ریمارکس دیے کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ پولیس کر کیا رہی ہے، آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں اور وہ اس حوالے سے کیا کر رہے ہیں؟

عدالت نے پولیس کی ناقص تفتیش اور ٹھوس شواہد نہ ہونے پر تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button