سپورٹسپاکستانی خبریں

پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست، نیوزی لینڈ نے 84 رنز سے دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کر لی

خلیج اردو
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ دوسرے ون ڈے میں 292 رنز کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم صرف 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹرز ایک بار پھر ناکام رہے۔ بابر اعظم، عبداللہ شفیق، اور محمد وسیم ایک ایک رن پر آؤٹ ہوئے، امام الحق 3 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فہیم اشرف نے 73 اور نسیم شاہ نے 51 رنز کی اہم اننگز کھیلی، لیکن ان کی کوششیں بھی پاکستان کی شکست کو نہیں روک سکیں۔

نسیم شاہ نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری داغی، جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے حارث رؤف کے ریٹائر ہونے کے بعد میدان میں آئے اور 44 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز بین سیئرز کے سامنے ریت کی طرح بکھر گئی، جنہوں نے 9.2 اوورز میں 59 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کے مچل ہے نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، اور ان کی شاندار اننگز نے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر مایوس کن ثابت ہوئی اور ان کی شکست نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button