عالمی خبریں

ایلون مسک کا اچانک استعفیٰ، کاروبار پر توجہ دینے کا فیصلہ

خلیج اردو
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کے دوران قائم کردہ "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایلون مسک نے استعفے کی وجہ اپنے کاروبار پر مکمل توجہ مرکوز کرنا بتائی ہے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ مسک کے استعفے کو بعض حلقے غیر متوقع قرار دے رہے ہیں، جبکہ کاروباری دنیا میں اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button