پاکستانی خبریں

 67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے۔۔۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ، عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات سے نوازا ۔

 

سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو پریزیڈنٹ گولڈ میڈل دیا گیا ۔

تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل نیپال کے سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا دیا گیا۔۔ 67ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

سری لنکن فوج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج بھی پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان اعزاز تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button