پاکستانی خبریں

پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

خلیج اردو
پشاور – پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے جھوٹی خبروں پر سزائیں عائد کی گئی ہیں جو آئین کے تحت اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ہیں۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 26 اے سمیت متعدد سیکشنز میں کی جانے والی ترمیم مبہم ہے اور اس میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی کہ کون سی خبر فیک تصور کی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ترمیم میں ججوں، اراکین اسمبلی اور دیگر اداروں کے خلاف کوئی بھی منفی بات کرنے پر سزا مقرر کی گئی ہے، جو آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت، انسانی حقوق اور احتساب کے اصولوں پر حملہ ہے اور اس کا مقصد اپوزیشن کی آواز کو دبانا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button