پاکستانی خبریں

پاکستان میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا امکان، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

خلیج اردو
اسلام آباد، 14 مئی 2025: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 15 مئی کو کیا جائے گا۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی ہے جو کل وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔ حکومت کے پاس ریلیف کم یا زیادہ کرنے کا اختیار موجود ہے جبکہ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

واضح رہے کہ عوام کو پچھلی دو بار پٹرولیم قیمتوں میں مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا گیا تاہم اس بار عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی کے تناظر میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button