پاکستانی خبریں

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کوئٹہ کا ہنگامی دورہ، خضدار حملے پر بریفنگ اور زخمیوں کی عیادت

خلیج اردو
کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے ایک اسکول پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جس میں معصوم طالبات اور اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی اسپتال میں عیادت بھی کریں گے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔

دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار کے المناک واقعے کے پیش نظر، انہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button