پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی شہزادے الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم نے غیرمعمولی حوصلے اور بہادری کے ساتھ طویل عرصے تک اپنی بیماری کا مقابلہ کیا، اور دنیا بھر سے لوگوں کی دعاؤں کا مرکز بنے رہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1947158927780544749

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان، اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button