پاکستانی خبریں

ضلع ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

خلیج اردو
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں ایک کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن مشترکہ طور پر انجام دیا گیا جس میں فوج، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مقامی آبادی نے دہشتگردوں کے خلاف اس بروقت اور مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button