پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا اقدام، وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ یہ اہم فیصلہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سنایا، جنہوں نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوزیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں اور انصاف کو شکست نہیں ہونے دوں گا۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ ان کی عدالتی چھٹیاں آج سے شروع ہو رہی تھیں، لیکن انہوں نے فوزیہ صدیقی کیس کو اہمیت دیتے ہوئے دیگر کیسز کے ساتھ آج کی سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جمعرات کو بتایا گیا کہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوگی، اور جب ان کے پرسنل سیکرٹری نے چیف جسٹس کو درخواست لکھی تو چیف جسٹس کے پاس اسے دستخط کرنے کے لیے 30 سیکنڈ بھی نہ ملے۔

جج نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ عدالتی وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے اور جوڈیشل پاورز کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے ہر رکن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ چھٹیوں کے اختتام کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

یہ سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button