پاکستانی خبریں

آپ لوگوں کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے پاکستانی بچے مررہے ہیں، وزیراعظم کی انسانی اسمگلنگ میں روگ تھام کرنے والے اداروں پر اظہار برہمی

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگرز کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔۔

 

وزیر اعظم کی زیر صدارت یونان کشتی حادثے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔۔جس میں انسانی سمگلنگ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

 

شہباز شریف نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر اظہار برہمی بھی کیا۔

 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ پاکستان کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے اور روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

وزیر اعظم نے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کو پچھلے ایک سال میں ہونے والے ایسے تمام واقعات جن میں پاکستانی شامل تھے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button