پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مل کر حکومت کے باقی سوا تین سال مکمل کریں گے، خواجہ آصف

خلیج اردو
اسلام آباد (اکتوبر 7) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مل کر حکومت کے باقی سوا تین سال مکمل کریں گے اور جب نئے انتخابات آئیں گے تو پھر دیکھا جائے گا کہ اتحاد میں الیکشن لڑنا ہے یا علیحدہ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی اختلافات ہیں تو انہیں دور کر لیا جائے گا، اور اختلافات نہ بھی ہوں تو پریشانی ہونا فطری ہے کیونکہ یہی زندگی کی علامت ہے۔ دونوں جماعتوں کو مشکلات کا حل مل کر ڈھونڈنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے تعلقات میں کئی سال سے استحکام آیا ہے، ہر جماعت کا اپنا ایجنڈا اور سیاسی مفاد ہوتا ہے اور جو کشمکش نظر آتی ہے وہ فطری ہے، پریشان ہونے کی بات نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف اور معیشت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، اس لیے سیاسی اختلافات کو بیک سِیٹ پر رکھ کر قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button