پاکستانی خبریں

سندھ حکومت کی طرف سے بہت معافیاں ادھار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کس بات کی معافی مانگیں؟ عظمیٰ بخاری

خلیج اردو
لاہور (اکتوبر 7) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر معافی تلافی کی بات ہے تو سندھ حکومت کی جانب سے بہت سی معافیاں ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسی چیز کی معافی کیوں مانگیں، تنازع شروع بھی سندھ والوں نے کیا تھا اور اسے ختم کرنا بھی انہی کے بس میں ہے۔

ایک انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر مریم نواز پنجاب کی بات نہ کریں تو پھر وہ وزیراعلیٰ کیوں ہیں؟ سندھ والے ہر معاملے پر سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، آخر سندھ کا مسئلہ کیا ہے اور اسے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کی کیا ضرورت ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے روزانہ پریس کانفرنسز میں تنقید اور الزامات لگائے جا رہے ہیں، اگر ان کو جواب نہ دیا جائے تو پھر کیا کیا جائے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کے ساتھ سیلاب کے معاملے پر ان کے ساتھ مل کر کام کرتے تاکہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون مضبوط ہوتا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button