پاکستانی خبریں

اتحادیوں میں کشیدگی، صدر آصف زرداری متحرک

خلیج اردو
اسلام آباد (اکتوبر 7) اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو محتاط گفتگو کی ہدایت کر دی ہے۔

صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر صدر کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیانات پر محسن نقوی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ صورتحال کو سیاسی سطح پر بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر داخلہ کراچی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button