
خلیج اردو
لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے کزن میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے مرحوم میاں شاہد شفیع کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔





