پاکستانی خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مزید سیاسی ملاقاتوں پر پابندی، گورنر راج کا آپشن موجود

خلیج اردو
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اب کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے فرائض انجام دیں اور سیاسی راستے خود ترتیب دیں۔

فیصل واوڈا کے مطابق اگر عمران خان کی بہنیں بھی سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ایک مرتبہ کے پی کا معاملہ حل کر دیا ہے، اب ان کے پاس رہ کیا جائے گا؟

سینیٹر نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف بھی گورنر راج کا اختیار برقرار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مثبت کام ہونا چاہیے، موجودہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے پر رہیں، اور گورنر خیبرپختونخوا اپنا کام کریں تاکہ صوبے کی خدمت ممکن ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button