خلیج اردو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فی الحال قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی صحت بہتر ہے، تاہم قیدِ تنہائی کی صورتحال پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو میں کہا کہ حکومت صرف ایک رول کا حوالہ دیتی ہے، لیکن باقی قوانین پر عمل نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق قیدِ تنہائی انسانی حقوق اور جیل کے قوانین کے منافی ہے۔
علی ظفر نے بتایا کہ آئینی عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس معاملے پر پارٹی کے اندر مختلف آراء موجود ہیں۔
انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دینے کے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس کے خلاف ووٹ دینے کے حق میں تھے، لیکن پارٹی نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے کم از کم ریکارڈ پر کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔






