سپورٹسپاکستانی خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

خلیج اردو
پاکستان سپر لیگ میں آج کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 142 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کوسل مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں 33 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے میر حمزہ نے دو اور عباس آفریدی نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 137 رنز تک محدود رہی۔ ٹم سیفرٹ نے 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جب کہ جیمز ونس نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے بھی 24 رنز کی اننگز کھیلنے کی کوشش کی مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ کوئٹہ کے بولرز، خصوصاً محمد وسیم جونیئر، محمد عامر اور خرم شہزاد نے کراچی کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس فتح کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button