عالمی خبریں

پاکستان اور بھارت خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات کو سنبھال لیں گے،ٹرمپ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کی تاریخی نوعیت سے لاعلم نکلے۔ ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے کو ایک ہزار سال پرانا تنازعہ قرار دے دیا، جبکہ تاریخ دانوں کے مطابق یہ تنازعہ محض 1947 سے شروع ہوا تھا۔

طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی سرحد پر کشیدگی گزشتہ 1500 سال سے جاری ہے۔ حیرت انگیز طور پر طیارے میں موجود کسی صحافی نے امریکی صدر کی اس تاریخی غلطی کی تصحیح نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات کو سنبھال لیں گے۔ ان کے بقول دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

سیاسی مبصرین نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک عالمی طاقت کے سربراہ کا اس قدر حساس مسئلے پر غیر مستند رائے دینا نہ صرف غلط فہمیوں کو جنم دے سکتا ہے بلکہ سفارتی پیچیدگیاں بھی پیدا کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button