پاکستانی خبریں

بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 سے 16 جون تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

خلیج اردو
اسلام آباد، 12 جون 2025: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث 13 سے 16 جون کے دوران مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

مزید یہ کہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم معتدل ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے آندھی اور بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو ممکنہ نقصان سے خبردار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button