پاکستانی خبریں

افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست

خلیج اردو
اسلام آباد: افواج پاکستان کے چار ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت میں باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست جمع کروانے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کی عمران خان کے ساتھ طویل وابستگی رہی ہے اور وہ چند اہم قومی امور پر ان سے مشاورت کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ناگزیر ہو چکی ہے، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات اہم اور قومی نوعیت کے مسائل پر مشورے کے لیے درکار ہے، لہٰذا جلد از جلد اس کا بندوبست کیا جائے تاکہ مشاورت ممکن ہو سکے۔ عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button