
خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی طرف سے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے افراد کے حوالے سے سنسنی خیز دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک دکھائے جانے والا بھارتی جوڑا زندہ اور محفوظ ہے۔
ویڈیو میں لڑکی یہ کہتی نظر آتی ہے: "ہم زندہ ہیں، ہمیں معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر بھارتی میڈیا پر کیوں دکھائی جارہی ہیں، ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں۔” اس بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد سے منسوب کر دی گئی تھیں۔
سکیورٹی ماہرین نے اس واقعے کو بھارتی ایجنسی "را” کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، ممکن ہے دیگر نام نہاد متاثرین بھی زندہ ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور ریاستی ادارے ایک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر میں سخت اقدامات کو جواز فراہم کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس واقعے نے بھارتی میڈیا کی ساکھ اور سرکاری بیانیے پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، اور یہ انکشافات بین الاقوامی سطح پر بھارت کے کردار کو مشکوک بنا سکتے ہیں۔







