پاکستانی خبریں

ملک بھر کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ، وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزارتِ انسانی حقوق نے قومی اسمبلی میں خواتین قیدیوں سے متعلق تحریری تفصیلات جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں قید خواتین کی تعداد 2 ہزار 84 ہو چکی ہے، جب کہ 2019 سے اب تک ان کی تعداد میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کی بڑی تعداد منشیات سے متعلق جرائم اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہے۔ وزارت نے اس امکان کا اظہار بھی کیا ہے کہ بعض خواتین کو فوجداری نظامِ انصاف میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث وہ مناسب قانونی سہولتیں حاصل نہیں کر پاتیں۔

یہ اعداد و شمار خواتین کے خلاف فوجداری مقدمات اور جیلوں میں ان کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہیں، جو اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button