
خلیج اردو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاونڈ کیس کے حوالے سے اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور سابق وزیر اعظم کی حراست بھی سیاسی انتقام کا حصہ ہے۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ ابتدائی سماعت انصاف کے عمل کو یقینی بناتی ہے، اور اگر سماعت میں مزید تاخیر ہوئی تو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑے گا۔






