
خلیج اردو
فیصل آباد: فیصل آباد سے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث دو بدنام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کی شناخت عطا اللہ اور فیصل شہزاد کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق ڈسکہ اور سیالکوٹ سے ہے۔
ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ان کی گرفتاری انسانی سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس میں مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔






